زيارة النبي الأكرم (ص) في يوم السبت
ہفتہ کے دن زیارت حضرت محمد (ص)
Ziyarah of the Holy Prophet (SAWS) on Saturday
.
.
.
اَشْهَدُ اَنْ لَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ
میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں
I bear witness that there is no god save Allah;
وَحْدَهٗ لَا شَرِيْكَ لَهٗ
جو یکتا ہے کوئی اس کا شریک نہیں
alone without having any partner;
وَاَشْهَدُ اَنَّكَ رَسُوْلَهٗ
اور گواہی دیتا ہوں کہ آپ اسکے رسول(ص) ہیں
and I bear witness that you are His messenger
وَاَنَّكَ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِاللّٰهِ
اور آپ ہی محمد (ص) ابن عبد اللہ ہیں
and you are Muhammad, the son of `Abdullah.
وَاَشْهَدُ اَنَّكَ قَدْ بَلَّغْتَ رِسَالَاتِ رَبِّكَ
اور گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے اپنے پروردگار کے احکام پہنچائے
And I bear witness that you have truly conveyed the missions of your Lord,
وَنَصَحْتَ لِاُمَّتِكَ
اپنی امت کو وعظ و نصیحت کی
well-wished for your nation,
وَجَاهَدْتَ فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِ
اور آپ نے خدا کی راہ میں جہاد کیا
striven hard in the way of Allah
بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ
دانشمندی اور موعظۂ حسنہ کے ساتھ
by means of wisdom and excellent preaching,
وَاَدَّيْتَ الَّذِيْ عَلَيْكَ مِنَ الْحَقِّ
اور حق کے بارے میں آپ نے اپنا فرض ادا کیا ہے
and fulfilled the duty that is incumbent upon you;
وَاَنَّكَ قَدْ رَؤُفْتَ بِالْمُؤْمِنِيْنَ
اور بے شک آپ مومنوں کیلئے مہربان تھے
and you have been sympathetic with the believers
وَغَلَظْتَ عَلَى الْكَافِرِيْنَ
اور کافروں کے لیے سخت تھے
and unyielding to the unbelievers;
وَعَبَدْتَ اللّٰهَ مُخْلِصًا
آپ نے اللہ کی پر خلوص عبادت کی
and you have worshipped Allah sincerely
حَتّٰى اَتَاكَ الْيَقِيْنُ
یہاں تک کہ آپ کا وقت وفات آگیا
until death came upon you.
فَبَلَغَ اللّٰهُ بِكَ اَشْرَفَ مَحَلِّ الْمُكَرَّمِيْنَ
پس خدا نے آپ کو بزرگواروں میں سب سے بلند مقام پر پہنچایا
Allah therefore has lifted you up to the most honorable place of the honored ones.
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِي اسْتَنْقَذَنَا بِكَ
حمد ہے اس خدا کیلئے جس نے آپ کے ذریعے ہمیں نجات دی
All praise be to Allah Who has saved us, through you,
مِنَ الشِّرْكِ وَالضَّلَالِ
شرک اور گمراہی سے
from polytheism and deviation.
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاٰلِهٖ
اے معبود! حضرت محمد(ص) اور ان کی آل (ع)پر رحمت فرما
O Allah, (please) send blessings to Muhammad and his Household,
وَاجْعَلْ صَلَوَاتِكَ وَصَلَوَاتِ مَلَائِكَتِكَ
اور اپنا درود اور اپنے ملائکہ کا درود
and make Your blessings, the blessings of Your angels,
وَاَنْبِيَائِكَ الْمُرْسَلِيْنَ
اور اپنے انبیاء و مرسلین کا،
Your prophets, the Messengers,
وَعِبَادِكَ الصَّالِحِيْنَ
اپنے نیکوکار بندوں کا،
Your righteous servants,
وَاَهْلِ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرَضِيْنَ
آسمانوں اور زمینوں میں رہنے والوں کا،
the inhabitants of the heavens and the [layers of the] earth,
وَمَنْ سَبَّحَ لَكَ يَا رَبَّ الْعَالَمِيْنَ
اے عالمین کے رب! جو تیری تسبیح کرنے والے ہیں،
and ever one who glorifies You, O Lord of the worlds,
مِنَ الْاَوَّلِيْنَ وَالْاٰخِرِيْنَ
اولین و آخرین میں سے، (ان سب کا درود)
from the past and the late generations,
عَلٰى مُحَمَّدٍ عَبْدِكَ وَرَسُوْلِكَ
محمد (ص) کیلئے قرار دے جو تیرے بندے، تیرے رسول،
be on Muhammad, Your servant, messenger,
وَنَبِيِّكَ وَاَمِيْنِكَ
تیرے نبی، تیرے امین،
prophet, trustee,
وَنَجِيْبِكَ وَحَبِيْبِكَ
تیرے نجیب، تیرے حبیب
elite, most-beloved,
وَصَفِيِّكَ وَصِفْوَتِكَ
تیرے برگزیدہ، تیرے پاک کردہ،
elect, choice,
وَخَاصَّتِكَ وَخَالِصَتِكَ
تیرے خاص، تیرے خالص
dignitary, select,
وَخِيَرَتِكَ مِنْ خَلْقِكَ
اور تیری مخلوق میں سے بہترین ہیں
and the best of Your creatures.
وَاَعْطِهِ الْفَضْلَ وَالْفَضِيْلَةَ
خدایا! انؐ کو عطا فرما فضل و فضیلت،
And grant him preference, virtue,
وَالْوَسِيْلَةَ وَالدَّرَجَةَ الرَّفِيْعَةَ
اور وسیلہ اور بلند درجہ
[right of] mediation, and sublime rank;
وَابْعَثْهُ مَقَامًا مَحْمُوْدًا
انہیں مقام محمود پر فائز فرما
and send him a praiseworthy status
يَغْبِطُهٗ بِهِ الْاَوَّلُوْنَ وَالْاٰخِرُوْنَ
کہ جس کیلئے اگلے اور پچھلے سبھی ان پر ر شک کریں
which all the past and the late generations wish to have.
اَللّٰهُمَّ اِنَّكَ قُلْتَ:
اے معبود! بے شک تو نے فرمایا کہ
O Allah, You have said:
﴿وَلَوْ اَنَّهُمْ اِذْ ظَلَمُوْا اَنْفُسَهُمْ
(اے رسولؐ) اگر یہ لوگ اس وقت جب انہوں نے اپنے اوپر ظلم کیا تھا
“And had they, when they were unjust to themselves,
جَاءُوْكَ فَاسْتَغْفَرُوا اللّٰهَ
تمہارے پاس آتے اور اللہ سے بخشش طلب کرتے
come to you and asked forgiveness of Allah,
وَاسْتَغْفَرَ لَهُمُ الرَّسُوْلُ
اور اس کا رسولؐ بھی ان کے لیے مغفرت طلب کرتا
and the Messenger had also asked forgiveness for them,
لَوَجَدُوا اللّٰهَ تَوَّابًا رَحِيْمًا﴾
تو ضرور یہ خدا کو توبہ قبول کرنے والا مہربان پاتے۔
they would have found Allah Oft-returning to mercy, Merciful.”
اِلٰهِيْ فَقَدْ اَتَيْتُ نَبِيَّكَ مُسْتَغْفِرًا
میرے معبود! میں تیرے نبی(ص) کے حضور آیا ہوں اپنے گناہوں کی معافی مانگتے ہوئے
O my God, I have come to Your Prophet, seeking forgiveness of You
تَائِبًا مِنْ ذُنُوْبِيْ
اور گناہوں سے توبہ کرتے ہوئے
and repenting before You from my sins;
فَصَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاٰلِهٖ
پس محمد(ص) و آل محمد(ع) پر رحمت فرما
so, (please) send blessings to Muhammad and his Household
وَاغْفِرْهَا لِيْ
اور میرے گناہ بخش دے
and forgive them for me.
يَا سَيِّدَنَا
اے ہمارے مولاؐ!
O our master,
اَتَوَجَّهُ بِكَ وَبِاَهْلِ بَيْتِكَ
میں آپ کے اور آپ کے اہلبیت(ع) کے ذریعے متوجہ ہوا ہوں
I turn by you and by your Household
اِلَى اللّٰهِ تَعَالٰى رَبِّكَ وَرَبِّيْ
خدا کی طرف، جو آپ کا اور میرا پروردگار ہے
towards Allah, the Exalted, your and my Lord,
لِيَغْفِرَ لِيْ
تاکہ مجھے بخش دے گا۔
so that He may forgive me
--- قل ثلاثاً : ---
---پھر تین مرتبہ کہیں---
--- Then repeat the following three times: ---
اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ
بے شک ہم خدا کے لیے ہیں اور یقیناً اسی کی طرف پلٹنے والے ہیں
Verily, we are Allah's and verily unto Him shall we return.
--- ثمّ قل : ---
---پھر کہیں---
--- Then say the following: ---
اُصِبْنَا بِكَ يَا حَبِيْبَ قُلُوْبِنَا
سوگوار ہیں ہم آپ کے لئے اے ہمارے دلی محبوبؐ،
We are stricken by losing you, O beloved of our hearts!
فَمَا اَعْظَمَ الْمُصيبَةَ بِكَ
یہ کتنی بڑی مصیبت ہے
Too shocking is our misfortune of losing you!
حَيْثُ انْقَطَعَ عَنَّا الْوَحْيُ
کہ اب ہم میں وحی کا سلسلہ کٹ گیا ہے
Because the Revelation has been interrupted
وَحَيْثُ فَقَدْنَاكَ
اور ہم آپ کے ظاہری وجود سے محروم ہیں
and because we have missed you.
فَاِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ
اور بے شک ہم اللہ کیلئے ہیں اور یقیناً اسی کی طرف پلٹنے والے ہیں
Nevertheless, we are Allah’s and to Him shall we return.
يَا سَيِّدَنَا يَا رَسُوْلَ اللّٰهِ
اے ہمارے سردار اے اللہ کے رسول (ص)
O our master, O Allah’s Messenger!
صَلَوَاتُ اللّٰهِ عَلَيْكَ وَعَلٰى اٰلِ بَيْتِكَ الطَّاهِرِيْنَ
آپ پر خدا کی رحمتیں ہوں اور آپ کے اہل خاندان پر جو پاک ہیں
May Allah’s blessings be upon you and upon your Household, the immaculate.
هٰذَا يَوْمُ السَّبْتِ وَهُوَ يَوْمُكَ
آج ہفتہ کا دن ہے اور یہی آپ کا دن ہے
This day is Saturday, which is your day,
وَاَنَا فِيْهِ ضَيْفُكَ وَجَارُكَ
اور آج میں آپ کا مہمان اور آپ کی پناہ میں ہوں
and on this day I am your guest and in your vicinity;
فَاَضِفْنِيْ وَاَجِرْنِيْ
پس میری میزبانی فرمائیے اور پناہ دیجیے
so, receive me as your guest and as your neighbor.
فَاِنَّكَ كَرِيْمٌ تُحِبُّ الضِّيَافَةَ
کہ بے شک آپ سخی اور مہمان نواز ہیں
Indeed, you are generous and hospitable
وَمَاْمُوْرٌ بِالْاِجَارَةِ
اور پناہ دینے پر مامور بھی ہیں
and you are commanded [by Allah] to host your neighbors.
فَاَضِفْنِيْ وَاَحْسِنْ ضِيَافَتِيْ
پس مجھے مہمان کیجیے اور بہترین ضیافت کیجیے
So, receive me as your guest and treat me hospitably;
وَاَجِرْنَا وَاَحْسِنْ اِجَارَتَنَا
مجھے پناہ دیجیے جو بہترین پناہ ہو
and accept us as your neighbors and treat us in due hospitability;
بِمَنْزِلَةِ اللّٰهِ عِنْدَكَ وَعِنْدَ اٰلِ بَيْتِكَ
آپ کو واسطہ ہے خدا کی اس منزلت کا جو وہ آپ کے اور آپ کے اہلبیت (ع) کے نزدیک رکھتا ہے
[I ask you] in the name of Allah’s standing with you and with your Household
وَبِمَنْزِلَتِهِمْ عِنْدُهٗ
اور جو منزلت ان کی خدا کے ہاں ہے
and in the name of their standing with Him
وَبِمَا اسْتَوْدَعَكُمْ مِنْ عِلْمِهٖ
اور اس علم کا واسطہ کہ جو اس نے آپ حضرات کو عطا کیا ہے
and in the name of the knowledge that He has entrusted with you all.
فَاِنَّهٗ اَكْرَمُ الْاَكْرَمِيْنَ
کہ وہ کریموں میں سب سے بڑا کریم ہے۔
Verily, He is the most generous of all those who show generosity.